Khutba

  Jan-2017

  • Urdu English

logo

Akhrajat Mein Kifayat Shiari | اخراجات میں کفایت شعاری

تفسیر قرآن کریم.

  • Akhrajat Mein Kifayat Shiari

نئے لکھاری (1)

اخراجات میں کفایت شعاری

ماہنامہ فروری 2021

کفایت شعاری خوشحال زندگی گزارنے کا بہترین ذریعہ اور فضول خرچی بربادی کا پیش خیمہ ہے ، اسلام دین و دنیا کے معاملات اور زندگی کے تمام شعبوں میں بہترین انداز کی طرف گامزن کرتا ہے ، دینِ اسلام ہمیں اخراجات میں کفایت شعاری کا درس دیتا ہے تاکہ ہم اپنی زندگی کی اُلجھنوں اور پریشانیوں سے محفوظ رہ سکیں ، گھر ہو یا ملکی معیشت اخراجات پر کنٹرول رکھنا بے حد ضروری ہے ۔

دورِ حاضر میں کفایت شعاری کی ضرورت : دورِ حاضر میں معمولی سی نظر دوڑانے سے یہ بات عیاں ہوتی ہےکہ آج ہم مَحْض دِکھاوے کے شوق یا دوسروں سے آگے بڑھنے کی خاطر اپنے بجٹ کا زیادہ تر حصہ فیشن  ( Fashion )  اور دیگر غیر ضروری چیزوں میں صرف کردیتے ہیں جس کی وجہ سے دوسروں پر بوجھ بنتے اور لوگوں سے اُدھار مانگتے نظر آتے ہیں۔ یاد رکھیں! کفایت شعاری میں ہی خوشی اور سکون و عافیت ہے جبکہ اس کے برعکس اگر خرچ کو منظّم انداز میں نہ چلایا جائے تو گھروں میں بے سکونی بے برکتی ، شکوہ و شکایات ، گھریلو جھگڑے اور ذہنی اُلجھنیں پیدا ہوتی ہیں۔

اللہ كريم اپنے نیک بندوں کی صفات میں ایک صفت یہ بھی بیان فرماتا ہے : ( وَ الَّذِیْنَ اِذَاۤ اَنْفَقُوْا لَمْ یُسْرِفُوْا وَ لَمْ یَقْتُرُوْا وَ كَانَ بَیْنَ ذٰلِكَ قَوَامًا( ۶۷ ) )   ترجمۂ کنزُالایمان : اور وہ کہ جب خرچ کرتے ہیں نہ حد سے بڑھیں اور نہ تنگی کریں اور ان دونوں کے بیچ اعتدال پر رہيں۔     (پ19 ، الفرقان : 67)  (اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں)

کفایت شعاری کے معنی : کفایت شعاری کا معنی یہ ہے کہ انسان اپنے اخراجات اور خریداری کے معاملے میں اِعتدال ، تَوازُن اور مِیانہ رَوی اختیار کرے نیز غیر ضروری اخراجات سے پرہیز کرے۔ پیارے آقا  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کا فرمان ہے : خرچ میں مِیانہ رَوی آدھی زندگی ہے۔

(معجم الاوسط ، 5 / 108 ، حدیث : 6744)

حکیمُ الاُمّت مفتی احمد یار خان نعیمی  علیہ الرَّحمہ   اس حدیثِ مبارکہ کے تحت فرماتے ہیں : خوش حالی کا دارو مَدار دو چیزوں پر ہے ، کمانا ، خرچ کرنا مگر اِن دونوں میں “ خرچ کرنا “ بہت ہی کمال ہے ، کمانا سب جانتے ہیں خرچ کرنا کوئی کوئی جانتا ہے ، جسے خرچ کرنے کا سلیقہ آگیا وہ اِنْ شَآءَ اللہ ہمیشہ خوش رہے گا۔ (مراٰۃ المناجیح ، 6 / 634)

مشہور کہاوت ہے ’’ضرورت‘‘ تو فقیر کی بھی پوری ہوجاتی ہے لیکن ’’خواہش‘‘بادشاہ کی بھی پوری نہیں ہو پاتی۔ امامِ اعظم ابوحنیفہ  رحمۃ اللہ علیہ   نے اپنے شہزادے کو نصیحت فرمائی : اپنے پاس موجود مال میں حُسنِ تدبیر (یعنی کفایت شِعاری) سے کام لینا اور لوگوں سے بے نیاز ہوجانا۔ (امام اعظم کی وصیتیں ، ‏ ص32)

کفایت شعاری اختیار کرنے کا طریقہ : * ماہانہ و ہفتہ وار خرچ کا جائزہ لیں کہ کب؟ کہاں؟ کیوں؟ کیسے؟ اور کتنا خرچ کرنا ہے * ماہانہ سیلری کو منظم انداز میں استعمال کریں * اس سوچ کو خود سے دور کريں کہ لوگ کیا کہیں گے؟ * بے جا خواہشات کو ترک کرکے ضروریات کی طرف توجہ دیں * طرزِ زندگی میں سادگی کو شامل کریں۔

  اللہ پاک ہمیں کفایت شعاری اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

بنتِ محمد ہارون

(معلمہ جامعۃُ المدینہ للبنات برکاتِ رضا ، کراچی)

kifayat shuari full essay in urdu

Waldain ki Izzat/ Ehtaram Essay in Urdu

Best urdu speech ever in written form, urdu speech on hope and motivation, garmi ka mausam essay in urdu.

URDU-SPEECHES-WEBSITE-LOGO-1

Urdu Speeches

Find the best Urdu Speeches Online

Waldain ki Izzat Ehtaram Essay in Urdu

Namaz Essay in Urdu

Warzish ke Faiday Essay in Urdu

Warzish ke Faiday Essay in Urdu

Urdu speech on kifayat shuari in written form.

Urdu Speech on Kifayat Shuari IN WRITTEN FORM

Assalam-o-Alaikum Friends. This Article contains “Urdu Speech on Kifayat Shuari” in Written Form. You can read the article and copy it as well. We have updated the PDF and the Video of this script at the end.

صدق و ایماں کی ہے پیکر سادگی

علم و دانش کی ہے مظہر سادگی

ہے کفایت سر تا پا عز و وقار

شاد! انساں کا ہے جوہر سادگی

!صدر عالی مرتبت و حاضرین گرامی منزلت مجھے آج اس معز محفل کے سامنے جس اہم سماجی موضوع پر اظہار خیال کی دعوت دی گئی ہے وہ ہے ” کفایت شعاری“۔

!صدر ذی وقار کوئی مزدور ہو یا صنعت کار، کسان ہو یا زمیندار، افسر ہو یا اہلکار جسے دیکھو زندگی کی ہما ہمی اور ہوشر با گرانی کے ہاتھوں تنگ بلکہ آمادہ جنگ نظر آتا ہے، لیکن جب ذاتی معاملات کو نپٹاتا اور خوشی کے لمحات میں گھر یلو تقریبات کا اہتمام کرتا ہے تو سب کچھ بھول کر نمود و نمائش تصنع و تکلف اور بے جازیبائش کا مظاہرہ کرتا ہے۔ جس سے کم حیثیت لوگ بھی تقلید پر مرتے یا حسد و بغض سے جلتے ہیں، جو کسی بھی لحاظ سے اہل پاکستان یا مسلمان کے شایان شان نہیں ہے۔ علاوہ ازیں جب آدمی جوش کے بعد ہوش کے ناخن لیتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ اب پانی سر سے گزر چکا ہے۔ فضول خرچی اور اسراف سے قرضوں ، احباب کی ندامت اور آئندہ زندگی کی کئی الجھنوں میں گرفتار ہو جاتا ہے مگر سوائے پچھتانے کے اب کچھ نہیں ہو سکتا۔ البتہ وعظ و نصیحت کرنے واان کا بیان سادی اور کفایت شعاری کی تلقین رہ رہ کر یاد آنے لگتی ہے، لیکن اب پچھتاوے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت کی تصویر بن جاتا ہے۔

ہم سہل طلب کون سے فرہاد تھے لیکن

شہر میں تیرے کوئی ہم سا بھی کہاں

!صدر ذی وقار

وہی سادگی جو مادی و اقتصادی وسائل سے بھی محفوظ رکھتی ہے اور دینی وروحانی سکون و راحت بھی عطا کرتی ہے، اور وہی کفایت شعاری جو افراط و تفریط کے چنگل سے نکال کر مستقبل بعید میں آنے والی مشکلات کا سامنا کرنے کی ہمت و طاقت اور دولت وثروت فراہم کرتی ہے۔ ظاہر ہے اپنے غیر ضروری اخراجات سے پر ہیز کرنے اور روز مرہ کے مصارف میں اعتدال اور میانہ روی اپنانے کا نام سادگی اور کفایت شعاری ہے۔ جو لوگ جمانے اور عظمت و رفعت کا ڈھونگ اپنی امارت کے لئے فضول خرچی اور اسراف سے کام لیتے ہیں، وہ نہ صرف اپنے اور اپنی نسل کے قائل ہیں بلکہ قوم و وطن کے لئے بھی زہر ہلاہل ہیں۔ حاضرین محفل تاریخ کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ سادگی انبیاء و اولیاء اور مفکرین وعلماء کا شیوہ رہی ہے۔ وہ عمدہ درجے کے منکسر المزاج، قانع وصابر، خوگر تسلیم ، راضی و بہ رضا اور متوکل وشاکر رہے ہیں۔ نہ فضول خرچی کی اور نہ ہی تکبر ولالچی نے ان کو راہ حق سے برگشتہ کیا نیز وقت کے حکمران بھی ہیں تو کپڑوں پر پیوند لگے ہیں۔ کبھی کوئی مراعات طلب نہیں کیں بلکہ قرآن پاک کی کتابت کر کے ، ٹوپیاں سی کر یا تجارت کر کے حتی کہ بعض اوقات مزدوری کر کے وقت پاس کیا۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود سادگی و کفایت شعاری کا اعلیٰ ترین نمونہ تھے۔ قدم قدم پر میانہ روی کا درس دیتے اور اس پر ختی سے عمل پیرا بھی رہتے ، نہ خود تکلف، زیبائش، بناوٹ اور نمود و نمائش کو پسند کیا اور نہ ہی صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین یا اہل خانہ کو زیب و آرائش کا موقع دیا

صداقتوں کی ایک سولی اٹھ کے اکرم! وفا کے ہر امتحان میں ہم کامیاب اترے

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ئنات کی جانب سے قاسم رزق کے مرتبہ پر فائز تھے حتی کہ میدان محشر میں بھی ساقی کوثر کا اعزاز پائیں سے لیکن گھر میں کئی کئی دن چولہا نہیں جاتا، خود نہ کھاتے البتہ سائل کو دے دیتے ۔ گھر کے کام خود کر لیتے ، جھاڑو دے لیتے ، دودھ دوہ لیتے ، جو تاسی لیتے ، گدھے کی سواری کر لیتے ، غلاموں اور مسکینوں کے ساتھ کھانا کھا لیتے، ان کو سو دالا دیتے ، غریبوں کی عیادت کرتے اور کم حیثیت لوگوں سے ملنے میں عار محسوس نہ کرتے جتنی کہ کبھی اپنی شناخت و شہرت کی پرواہ نہ کرتے ۔ یہی نہیں سادہ بستر ہوتا یا بان کی چار پائی پر لیٹتے کبھی کمبل استعمال نہ کرتے بلکہ معمولی کپڑا تہ کر کے لپیٹ لیتے۔ سادہ ترین غذا کھاتے حتی کہ دوسرا سالن بھی نہ بنواتے ۔ گھریلو استعمال کے لئے صرف دو چادر میں ہوتیں۔ ایک اپنے لئے اور دوسری اہل خانہ یا مہمانوں کو دے دیتے ۔ یہی نہیں ، فخر موجدات ، سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود اپنی پیاری بیٹی خاتون جنت حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو شادی کے جہیز میں چند چیزیں دیں بلکہ اس کے ہاتھ کے سونے کے ہار اور اپنی اہلیہ محترمہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا کے کنگن کو نا پسند کیا۔ اس طرح بقول حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ حج کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پہنی ہوئی چادر ایک روپے سے زیادہ نہ تھی۔ ایک دفعہ ایک انصاری نے اپنے مکان کا تختہ بہت بلند بنوالیا جس پر اس سے ناراض ہوئے اور جب اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خواہش کے مطابق گراد یا تو فرمایا

ضرورت کے سوا ہر عمارت انسان کے لئے وبال ہے“۔” _______________________________________________

اپنے داماد حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھر پر پردے لٹکے ہوئے دیکھے تو واپس آگئے اور فرمایا

“ایک پیغمبر کی شان کے خلاف ہے کہ وہ زیب وزینت والے مکان میں داخل ہو”

حضور پُر نور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سادگی و کفایت شعاری میں مسلمانان عالم حتی کہ تمام بنی نوع انسان کے لئے بہترین نمونہ عمل ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احادیث مبارکہ کے ذریعے بھی اس امر کی تبلیغ کی۔ مثلاً سادہ زندگی گزارنا ایمان ہے اور کھا، پہن، پی اور صدقہ دے لیکن اس میں نہ تو فضول خرچی ہو اور نہ ہی تکبر”۔ نیز ریشمی کپڑادہ پہنتے ہیں جن کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں۔

مختصر یہ کہا جاسکتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تمام اقوال وافعال ، شمع اسلام کے خود اور قرآن حکیم کا پر تو ہیں کہ سورہ الانعام میں ارشاد خداوندی ہے

بے شک وہ نہیں پسند کرتا اسراف کرنے والوں کو ۔ _________________________________________________

سورہ الاعراف میں درج ہے

اور کھاؤ اور پیو، اور اسراف نہ کرو۔ وہ بے جا اسراف کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا“۔ ________________________________________________________________________________

اور سورہ بنی اسرائیل میں حکم رب جلیل ہے

بلاشبہ فضول خرچی کرنے والے شیطان کے بھائی ہیں اور شیطان اپنے رب کا بڑا نا شکرا ہے”۔ ____________________________________________________________________________________

اگر ہم قرآن اور صاحب قرآن صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی روشنی میں آج کے مسلمانوں کا جائزہ لیں تو ہماری گردنیں شرم سے جھک جاتی ہیں۔ کہاں سادگی ، کفایت شعاری اعتدال اور میانہ روی کے ارشادات و مشاہدات اور کہاں عیاشیاں اور بے جا تکلفات۔ ہمارے مکانات، ملبوسات، کھانا پینا، اٹھنا بیٹھنا، چلنا پھرنا غرض سب کچھ خلاف شرع ہے۔ جبھی تو اہل دین کو یہ انداز نازیباو نا گوار ہے، کھانے میں اعتدال نہیں کہ کئی کئی ڈشوں کے بغیر دستر خوان بجا نہیں خواہ بسیار خوری سے صحت خراب ہو جائے ، پینے میں نت نئے اور ٹھنڈے میٹھے مشروبات اور چائے وغیرہ کی رسومات اور پہننے میں بڑھیا قسم کے ریشمی ملبوسات مع زیورات ہماری فطری ڈیل ڈول اور نقل و حرکت میں رکاوٹ ہیں کہ یہ ہماری قدرتی نشو ونما کے لئے سید راہ ہیں۔ جہاں تک رہائش کا تعلق ہے تو ایک نہیں ، دو دو چار چار کوٹھیاں، بڑے بڑے بنگلے، بلند و بالا پلازے ہیں جبکہ قریبی بستیوں اور نشیبی علاقوں کے مکین اور ان کے معصوم بچے دو وقت کی روٹی اور ستر ڈھانپنے کو تاج ہیں۔

وہ شہریار تھا اور سارا شہر تھا اس کا

کسی گلی میں مگر کوئی گھر نہ رکھتا تھا

  بلندیوں پر فضاؤں کی سیر کرتا تھا

کمال کہ وہ بال و پر نہ رکھتا تھا

کاش ہمیں معلم اخلاق صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان اقدس از بر ہوتا

جو شخص دنیا میں شہرت کا لباس پہنے گا، اللہ تعالی قیامت کے دن اسے ذلت کا لباس پہنائے گا ، اور جو شخص حاجت سے زیادہ مکان بنائے گا، قیامت کے دن اس کو حکم دیا جائے گا کہ اس گھر کو اپنے سر پراٹھاتے ۔

!صدر ذی وقار ہم ہزاروں لاکھوں روپے محض اس لئے خرچ کر دیتے ہیں کہ ہمیں امیر کبیر او ارفع و اعلی سمجھا جائے۔ معاشرے میں ہماری آؤ بھگت ہو، لوگ ہمارے استقبال اور جابجاؤ کرو فکر پر مجبور ہوں، گویا ہمارے سوا کوئی اور اہم نہیں ہے، اور یہی غرور و تکبر ہے جسے اسلام نے برا جاتا ہے۔ ہماری انہی فضول خرچیوں بلکہ شاہ خرچیوں سے نہ صرف ہمارے بوڑھے والدین اور معصوم اولاد میں بہتر خدمات اور سازگار حالات سے محروم ہیں بلکہ ملک وملت بھی خود کفالت کی دولت سے عاری، بھاری قرضوں میں پھنسا زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ کا اگر ہم نے سرکاری و غیر سرکاری محکموں اور دوسرے اداروں میں قبل از وقت ڈاؤن سائزنگ کی ہوتی، بجٹ مناسب ہوتے اور اہلکاروں اور وزیروں کو معقول معاوضے دیئے جاتے تو اربوں ڈالر کا قرضہ ہماری زندگی کے لئے کلنک کا ٹیکہ ثابت نہ ہوتا۔ آج بڑا سیاستدان اور مخلص سے مخلص عوامی رہنما کروڑوں روپے کا مقروض ہے۔ صرف اس لئے کہ اعتدال کا دامن چھوڑ دیا اور پھر احتساب کے کٹہرے میں آن کھڑا ہوا۔

دیکھا جو تیر کھا کے کمیں گاہ کی طرف

اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی

نیز ایسے ایسے لوگ جو مدت المدید سے قومی قائدین اور سیاسی مفکرین حتی کہ ملکی سطح کے علماء و واعظین ہیں، جب علاج معالجے کے لئے حکومتی خرچ پر بیرون ملک جاتے ہیں تو لاکھوں اڑاتے ہیں۔ اخبارات میں ایسی خبریں پڑھ کر یا ادھر ادھر سے سن کر ایک محب وطن کو شدید دھچکا لگتا ہے۔ کاش ان رہنماؤں کو بھی سادگی اور کفایت کی خبر ہوتی جو آئے دن قوم کو درس اعتدال دیتے اور حب الوطنی کے فسانے سناتے رہتے ہیں۔ یہ بے پناہ رقم جو ہماری ٹیپ ٹاپ ملکی و غیر ملکی دوروں، وفود کے تبادلوں، جلسوں جلوسوں یا افسروں اور وزیروں کے استقبالوں پر خرچ ہوتی ہے، کاش یہ سماجی خدمت کے کاموں ، ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں ، سکولوں اور کالجوں، گمشدہ بچوں کے مراکز غریبوں تیموں اور بیواؤں کے مسائل کے حل میں صرف ہوتی اور وطن عزیز کے کچھ دکھوں کا مداوا ہوتا۔

نہ جانے ہماری مصنوعی شان و شوکت کی زد میں کتنے خیراتی ادارے اور دیگر عوامی و قومی منصوبے آ رہے ہیں اور کتنے نئے ہیں جو سنتے ہی دم تو ڑ رہے ہیں

ببہتر ہے مه و مہر پہ ڈالو نہیں کمندیں انساں کی خبر لو کہ دم توڑ رہا ہے

!صدر ذی وقار  ہمیں چاہئے کہ ہم ملکی و وطنی تقدس و حرمت اور عوامی فلاح و خدمت کے جذبہ کے پیش نظر اپنی بے جا تمناؤں اور آرزوؤں کا گلا گھونٹ دیں اور بحیثیت مسلمان شعائر اسلام کے مطابق صبر و قناعت اور اعتدال و میانہ روی کو اپنا ئیں تا کہ دینی و روحانی سکون پا سکیں۔ قومی خوشحالی کا راز بھی اسی میں ہے کہ ہر شخص خود احتسابی کرے اور وطن عزیز کی خود کفالت کے لئے کفایت شعاری اختیار کرے۔

جن قوموں نے اعتدال کا دامن چھوڑا، ترقی وخوشحالی اور عزت و ناموری نے ان سے منہ موڑا کہ تعیش پسندی اور عیش کوشی کی عادتوں کو اپنانے والی قومیں ہمیشہ بزدل اور موت سے ڈر جانے والی ثابت ہوئیں۔ خصوصاً محاذ جنگ پر انہوں نے بجائے جرأت و دلیری کے پیٹھ دکھائی کیونکہ سامان آرائش اور دیگر زیبائش نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی اور وہ دشمن کا مقابلہ کرنے کے بجائے سہولت پسندی اختیار کرتے ہوئے دم دبا کر بھاگ گئیں یا پھر ہتھیار ڈال کر حلوم و غلام بن ہیں۔ بر صغیر میں سلطنت مغلیہ کے زوال کی وجہ یہی کی کہ باری اور مردوں سے میں وسرت کو اولیت

“دی اور نتیجتا تباہی و بربادی مول لے لی، بلکہ “ ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے کے مصداق سارا ہندوستان انگریز کے قبضے میں ہو گیا۔

!صاحبان بصیرت و آگاهی

آج غریب آدمی جہیز کی پابندی کے باوجود جہیز کی لعنت سے محفوظ نہیں رہ سکتا کہ وہ اپی بیٹی کو بیاہنے کا خواب ہی لئے دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے۔ شادی بیاہ پر ان گنت کھانوں کا اہتمام اور میرج ہالوں کا بھاری انتظام ممنوع ہے، لیکن اب لوگ سجاوٹوں پر پیسہ خرچ کر رہے ہیں۔ سادہ چائے کے نام سے وہاں مٹھائیوں کی دکا نہیں بھی ہیں اور پھر بل 200 روپے یا تین سو روپے سے کم نہیں۔ آخر یہ ہماری ذہنی خباثت یعنی تعیش پسندی کب ختم ہوگی ۔ شادی بیاہ تو الگ بات ہم صف ماتم پر بھی اسراف کا مظاہرہ کرتے ہیں، تجہیز و تکفین سے لے کر رسم سوئم اور چالیسواں تک دعوتوں کا اہتمام نہ جانے ہمیں کس سمت لے جارہا ہے؟

کاش ہمیں اپنے دین اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکامات اور معمولات یاد ہوتے اور سادگی و کفایت شعاری کو اپنا کر،دین ودنیا میں سرخروئی پاتے ، اس ضمن میں رسول برحق صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہے۔ اے اللہ! مجھے مسکینوں والی زندگی اور مسکینوں والی وفات دے اور قیامت کے دن میرا حشر مسکینوں کے ساتھ کرنا۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یقین تھا کہ” میرا رشتہ ناطہ تو اس دنیا سے ایسا ہے جیسے کوئی مسافر، کچھ دیر درخت کے زیر سایہ ٹھہر جائے اور پھر منزل کی طرف روانہ ہو۔

کہ سامعین اس ساری بحث سے یہ نتیجہ برآمد ہوتا ہے کہ سادگی و کفایت شعاری کے بے پناہ معاشرتی و اخلاقی فوائد و ثمرات ہیں، وہاں اس سے مساوات و برابری کا درس بھی ملتا ہے کہ پولیس، فوج اور تعلیمی اداروں کی یکساں وردیاں اس امر کا پیش خیمہ ہیں۔ اس سے کم حیثیت لوگوں کا احساس کمتری ختم ہوتا ہے اور تکلف تصنع کا بوجھ گھٹنے لگتا ہے۔ محتاجی اور قرضے سے نجات مل جاتی ہے کہ عمر بھر کا پچھتا و ہاتھ نہیں آتا۔ نیز غیر ملکی مصنوعات کی خریداری کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے اور گرانی کم ہو جاتی ہے، جبکہ اس جذبہ حب الوطنی سے خود انحصاری کی راہ ہموار ہوتی ہے اور اپنی چادر کے مطابق پاؤں پھیلانے کی عادت پڑتی ہے جو کہ ایک اچھے مسلمان کا شیوہ ہے، ورنہ قرآن پاک کی رو سے فضول خرچی کرنے والے شیطان کے بھائی ہیں۔ خدا کرے ہم شیاطین کے گروہ میں شام نہر ہیں اور کفایت کی راہوں پر گامزن ہو کر پکے سچے مسلمان بن جائیں۔

اے ذوق تکلف میں میں ہے تکلیف سراسر

آرام ہے وہ جو تکلف نہیں کرتا

Thanks for reading this Article on “ Urdu Speech on Kifayat Shuari ” in Written Form. If you liked reading this article or have suggestions please write it down in the comments section. Thankyou for visiting our Site !

BEST URDU SPEECHES OF ALL TIMES

Urdu Speech on “ waldain kay huqooq “

URDU SPEECH ON “QUAID-E-AZAM” IN WRITTEN FORM

Urdu Speech on “ Entrepreneurship and Innovation “

EMOTIONAL WRITTEN SPEECH ON FATHER IN URDU

Urdu Speech on “ EDUCATION SYSTEM OF PAKISTAN “

Urdu Speech on “PATRIOTISM”

Urdu Speech on “ ROTI, KAPRA AUR MAKAAN “

Urdu Speech on “Pakistan meray khawabon ki tabeer”

Urdu Speech on “ SEERAT-UN-NABI (SAW) “

Urdu Speech on “Defence Day”

Urdu Speech on “ HUM ZINDA QAUM HAIN “

Urdu Speech on “Father’s Day”

Urdu Speech on “ Inqilab Aayega “

Urdu Speech on “Markaz-e-Yaqeen Pakistan”

Urdu Speech on 23 March 1940

Urdu Speech on “Shaheed ki jo maut hay wo qaum ki hayat hay”

Urdu Speech on “Khamoshi Kab Tak”

Urdu Speech on “WATAN SE MUHABBAT”

Urdu Speech on “INQILAAB AYEGA”

Urdu Speech on “ QUAID KA PAKISTAN ”

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

Related News

Best Urdu Speech Ever in Written Form for Students

Ustad ka Ehtaram Speech in Urdu

Speech on 12 Rabi ul Awal in Urdu in written form

Speech on 12 Rabi ul Awal in Urdu

Iman Islam – Islamic Education

Kifayat Shayari

Share this:.

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Pinterest (Opens in new window)
  • Click to share on Tumblr (Opens in new window)
  • Click to share on Reddit (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)
  • Click to share on LinkedIn (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to print (Opens in new window)
  • Click to share on Telegram (Opens in new window)
  • Click to share on Pocket (Opens in new window)
  • Click to email a link to a friend (Opens in new window)
  • Click to share on Mastodon (Opens in new window)
  • Click to share on Nextdoor (Opens in new window)

Must Read Posts:

  • It Is Recommended To Wait And Not Eat Food While It Is Still Very Hot
  • Israf Kya Ha?
  • Nikah Masnoon, Walima Aur Hamari Fazool Rasoomat
  • Sarf e Daulat Mein Aitadal
  • April 2, 2022
  • No Comments
  • bukhal , Faqar , Fazool , Israf , Kifayat Shayari , Mayana Ravi , Qanaat , Saadgi , Sakhawat

Related posts

Leave a reply cancel reply.

Search results

Saved words

Showing results for "kifaayat-shi'aarii"

Kifaayat-shi'aarii.

economy, thrift, frugality, parsimony

kifaayat-shi'aarii se

Meaning of see meaning kifaayat-shi'aarii in english , hindi & urdu, किफ़ायत-शि'आरी • کِفایَت شِعاری.

Origin : Arabic

Vazn : 122122

English meaning of kifaayat-shi'aarii

Noun, Feminine

  • economy , thrift , frugality, parsimony

किफ़ायत-शि'आरी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • ख़र्च में, कमी , मितव्यय

کِفایَت شِعاری کے اردو معانی

  • جُزرسی، بچت کرنا

Synonyms of kifaayat-shi'aarii

Antonyms of kifaayat-shi'aarii, tags for kifaayat-shi'aarii.

English meaning of kifaayat-shi'aarii , kifaayat-shi'aarii meaning in english, kifaayat-shi'aarii translation and definition in English. kifaayat-shi'aarii का मतलब (मीनिंग) अंग्रेजी (इंग्लिश) में जाने | Khair meaning in hindi

Top Searched Words

today, present moment

Showing search results for: English meaning of kifaayatshiaaree, English meaning of kifaayatshiaari

Citation Index : See the sources referred to in building Rekhta Dictionary

Critique us ( kifaayat-shi'aarii )

Upload image let’s build the first online dictionary of urdu words where readers literally ‘see’ meanings along with reading them. if you have pictures that make meanings crystal clear, feel free to upload them here. our team will assess and assign due credit for your caring contributions.">learn more.

Display Name

Attach Image

Delete 44 saved words?

Do you really want to delete these records? This process cannot be undone

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Download Mobile app

rd-android-app

Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu

The best way to learn Urdu online

World of Hindi language and literature

Online Treasure of Sufi and Sant Poetry

Saved Words No saved words yet

Support rekhta dictionary. donate to promote urdu.

The Rekhta Dictionary is a significant initiative of Rekhta Foundation towards preservation and promotion of Urdu language. A dedicated team is continuously working to make you get authentic meanings of Urdu words with ease and speed. Kindly donate to help us sustain our efforts towards building the best trilingual Urdu dictionary for all. Your contributions are eligible for Tax benefit under section 80G.

donate-img1

Olevel Notes and Books

Monday 27 december 2021, کفایت شعاری اردو مضمو,urdu essay on kafaiat shuari,kafaiat shuari urdu mazmon,urdu essay all classes.

 کفایت شعاری: 

No comments:, post a comment, ek talibay ilam ki diary urdu essay,urdu essay on talib ilam ki diary,student diary urdu mazmoon.

                     ایک طالب علم کی ڈائری روزنامچہ لکھنا : میں دسویں جماعت کا طالب علم ہوں۔ مجھے وقت کی پابندی کا بہت احساس ہے ۔ میں نے اپن...

kifayat shuari full essay in urdu

Urdu Notes

Urdu Essays List 3

Essay on discipline in urdu, essay on city life in urdu, essay on good citizen in urdu, essay on doctor profession in urdu, essay on co-education in urdu, essay on zindagi in urdu, essay on juma in urdu, essay on first aid in urdu, essay on doctor in urdu, mera yadgar safar essay in urdu, essay on fashion in urdu, essay on water pollution in urdu, essay on my family in urdu, essay on women’s rights in urdu, essay on vegetables in urdu, essay on democracy in urdu, essay on uswa hasana in urdu, essay on father in urdu, essay on four seasons in urdu, dehati zindagi essay in urdu, تغیر کے موضوع پر ایک مضمون, اولمپک کھیل پر مختصر نوٹ, “چوری ایک بری عادت ہے” مضمون, عورتوں کی حالت پر ایک مختصر مضمون, benefits of knowledge urdu | تعلیم کے فوائد پر ایک مضمون, عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی مضمون, ہمت مرداں مدد خدا مضمون, علم روشنی ہے مضمون, sohanjana plant benefits in urdu | سوہانجنا کے فوائد, essay on sword in urdu | تلوار پر مضمون, essay on badshahi mosque in urdu, essay on anti corruption in urdu, essay on fateh makkah in urdu, essay on ramzan in urdu, essay on police in urdu, meri pasandeeda kitab mazmoon , essay on subah ki sair in urdu, essay on seerat-e-nabvi in urdu, essay on childhood in urdu, essay on tree plantation in urdu, how to become a successful person essay in urdu, essay on bijli in urdu, essay on cleanliness in urdu, essay on bulb in urdu, essay on indian army in urdu, essay on beauty of j&k in urdu, essay on qur’an in urdu, essay on patriotism in urdu, essay on parents in urdu, essay on drugs in urdu, essay on badminton in urdu, meri maa essay in urdu, my father my hero essay in urdu, essay on eidain in urdu, essay on election in urdu, essay on eid milad un nabi in urdu, essay on agriculture in pakistan in urdu, essay on electricity in urdu, essay on hajj in urdu, essay on alodgi in urdu, essay on qutub minar in urdu, essay on quran in urdu, aab e zam zam essay in urdu, my hobby essay in urdu, kitab insan ki behtreen dost hai essay, lalach buri bala hai essay in urdu, mobile phone essay in urdu, dehshat gardi essay in urdu, urdu essay allah ki naimat, ajaib ghar essay in urdu, tandrusti hazar naimat hai | تندرستی ہزار نعمت ہے, minar e pakistan essay in urdu | مینار پاکستان پر مضمون, national river of pakistan in urdu | پاکستان کا قومی دریا, qaumi parchan mazmoon | پاکستان کا قومی پرچم, جوانی زندگی کا بہترین وقت مضمون, essay on shahadat in urdu, waqia karbala in urdu, essay on shaheed in urdu, pollution essay in urdu, qaumi ittehad essay in urdu, hubul watni mazmoon in urdu, benefits of banana in urdu, great wall of china history in urdu, essay on ramzan ki barkatain in urdu, role of media essay in urdu, role of media in pakistan in urdu, taleem essay in urdu, benefits of strawberry in urdu, benefits of pomegranate in urdu, essay on lahore in urdu, essay on karachi in urdu, barsat ka mausam essay in urdu, adab e zindagi essay in urdu, superstition essay in urdu, short essay on population problem in india, berozgari essay in urdu, media ki azadi essay in urdu, how to achieve world peace essay, masla e kashmir essay in urdu, mera school essay in urdu, essay on jahez in urdu, essay on school uniform in urdu, essay on forest in urdu, what is global warming in urdu, causes of global warming in urdu, کامیابی کے اصول, ٹک ٹاک ایپلیکیشن کی حقیقت, khush ikhlaqi essay in urdu, essay on insaaf in urdu, essay on respect of teacher in urdu, essay on insaniyat in urdu, essay on zil hajj in urdu, akhbar bini essay in urdu, language of jammu and kashmir, essay on dengue in urdu, ilm e deen ki ahmiyat essay, غزوۂ بدر پر مضمون, اگر میں وزیر تعلیم ہوتا, میری پسندیدہ شخصیت حضرت محمد ﷺ, اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد مضمون, عزم کامرانی کی کنجی ہے, انسداد گداگری مضمون, کرونا وائرس اور ہماری ذمہ داریاں, ماں پر مضمون.

kifayat shuari full essay in urdu

JavaScript seems to be disabled in your browser. For the best experience on our site, be sure to turn on Javascript in your browser.

UBOOKS

  • Compare ( )
  • Create an Account

Kifayat Shajar Urdu Silsila Darsi - 7 (Sanobar)

Kifayat Shajar Urdu Silsila Darsi - 7 (Sanobar)

Kifayat Samar Urdu Silsila Amli - 2 (Anar)

Kifayat Samar Urdu Silsila Amli - 2 (Anar)

Kifayat shajar urdu silsila darsi - 8 (amultas), real email address is required to social networks, create new account, forgot password.

WhatsApp Chat

IMAGES

  1. KIFAYAT SHUARI Urdu Essay Topics Urdu Mazmoon

    kifayat shuari full essay in urdu

  2. Urdu Essay Topics For Grade 10

    kifayat shuari full essay in urdu

  3. Kafayat Shuari urdu Story for kids #DODOMENTOR

    kifayat shuari full essay in urdu

  4. ||Molana Kifayat Hussain Naqvi Sahib|| Biyan in Urdu/Hindi || Jhangvi

    kifayat shuari full essay in urdu

  5. Urdu Speech On Kifyat Shari (Austerity)

    kifayat shuari full essay in urdu

  6. Kifayat un Nahw Urdu Sharh Hidayat un Nahw

    kifayat shuari full essay in urdu

VIDEO

  1. Road scheme in our hometown. Gilgit baltistan

  2. LESSON 16

  3. Subha Bakhair

  4. Kafayat shayari || Essay on kafayat shayari in urdu for 8th class

  5. Essay Writing on Safai ki Ahmiyat Urdu Mazmoon Islam Asaan Class Topic 3 and 7

  6. Islamiat 5 Class Chapter Kifayat Shuari with Exercise

COMMENTS

  1. Kifayat Shayari / Essay on Bachat /Urdu Essay/کفایت شعاری

    This video will help you to write an essay on" Kifayat Shayari".If you like my video, please subscribe my channel.#learnwithmariyam#urduessayurdu essay on ba...

  2. Akhrajat Mein Kifayat Shiari

    نئے لکھاری (1) اخراجات میں کفایت شعاری. ماہنامہ فروری 2021. کفایت شعاری خوشحال زندگی گزارنے کا بہترین ذریعہ اور فضول خرچی بربادی کا پیش خیمہ ہے ، اسلام دین و دنیا کے معاملات اور زندگی کے تمام شعبوں میں بہترین انداز کی طرف ...

  3. Kifayat Shuari کفایت شعاری

    Read Kifayat Shuari (Article No. 1972) and other interesting Urdu Stories, Urdu Kids Articles and Urdu Mazamin. Children Moral stories and Stories with lessons for kids. ... Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan ...

  4. Kifayat Shuari

    Urdu Speech on Kifayat Shuari in Written Form. Assalam-o-Alaikum Friends. This Article contains "Urdu Speech on Kifayat Shuari" in Written Form. You can read the article and copy it as well. We have updated the PDF and the Video of this script at the end. صدق و ایماں کی ہے پیکر سادگی. علم و دانش کی ہے ...

  5. Urdu Essay Kifayat Shuari

    Scribd is the world's largest social reading and publishing site.

  6. Kifayat Shayari

    Urdu 1,254; Zakaah 9; Recent Posts. Wudu Ki Zarorat Aur Fazeelat ... Wahb bin Qabus (RA) Ki Uhad Mein Shahadat; Religion Of Ibrahim Alaihi Salaam; Mian Biwi Kay Haqooq; Kifayat Shayari Share this: Click to share on Twitter (Opens in new window) Click to share on Pinterest (Opens in new window) ... to post on Internet sites and to publish in ...

  7. kifayat shiari

    kifayat shiari by Sayyad Murtaza Husain -1 More Issues. Review. READ NOW See Book Index ; Author ... Find out most popular and trending Urdu books right here. See More. Guru Nanak Dev 1969. Tazkira Atibba-e-Asr 2010. Gulistan-e-Saadi 1952. Kashf-ul-Haqaiq 1920. Nuqoosh-e-Adab

  8. کفایت شعاری اردو مضمو,urdu essay on kafaiat shuari,kafaiat shuari urdu

    https://olevelnotesandbooks.blogspot.com/2021/12/urdu-essay-on-kafaiat-shuarikafaiat.htmlکفایت شعاری اردو مضمو,urdu essay on kafaiat shuari,kafaiat ...

  9. kifayat shiari

    to zindagi mein kifayat shiar ban ke raho . diya hai rab ne to be-shak tum us ko KHarch karo . magar ba-qadr-e-zarurat ho be-hisab na ho . har ek shai ko baratne ka ek tariqa hai . is tarah se kifayat bhi ek saliqa hai . wo chahe tel ho bijli ho ya ki pani ho . na koi chiz ho zaea samajh ke sarf karo . jo shah KHarch the duniya mein wo zalil hue

  10. Essay on kafayat shayari in urdu for 8th class

    A. O. A.All viewers Aaj ki video mein hum mazmoon Kafayat shayari || Essay on kafayat shayari in urdu for 8th class share kr rahe hain.This lecture is conduc...

  11. Meaning of kifayat-shiari in English

    The Rekhta Dictionary is a significant initiative of Rekhta Foundation towards preservation and promotion of Urdu language. A dedicated team is continuously working to make you get authentic meanings of Urdu words with ease and speed. Kindly donate to help us sustain our efforts towards building the best trilingual Urdu dictionary for all.

  12. کفایت شعاری اردو مضمو,urdu essay on kafaiat shuari,kafaiat shuari urdu

    کفایت شعاری اردو مضمو,urdu essay on kafaiat shuari,kafaiat shuari urdu mazmon,Urdu essay all classes کفایت شعاری: کفایت شعاری کے معنی ہیں جز رسی کے یعنی آدمی اپنے روپے پیسے کو احتیاط سے خرچ کرے۔ بعض کے نزدیک اپنے سرمایہ سے کچھ ...

  13. kifayat shiari

    kifayat shiari-1 More Issues. Review. READ NOW See Book Index ; Editor : Azizi Press V4EBook_EditionNumber : 001 Publisher : Azizi Press Origin : Agra ... Urdu Essays 1957. Urdu Mein Tamseel Nigari 1977. Hayat-e-Ze Khe Sheen 2018. Hindisi Raushni 1968. Majmua Mohammad Hasan Askari 2008. Maqalat-e-Sir Syed 1992. Musafiran-e-London

  14. Urdu Word کفایت شعاری

    The Urdu Word کفایت شعاری Meaning in English is Providence. The other similar words are Aqibat Andeshi, Door Andeshi, Kifayat Shiari and Kaar Saazi. The synonyms of Providence include are Deity, God and Divine Superintendence. Take a look at this page to find out more Kacha Meanings in English. کفایت شعاری.

  15. Urdu Word کفایت شعاری کرنا Meaning in English

    Kifayat Shiari Karna کفایت شعاری کرنا Meaning in English - Find the correct meaning of Kifayat Shiari Karna in English, it is important to understand the word properly when we translate it from Urdu to English. There are always several meanings of each word in English, the correct meaning of Kifayat Shiari Karna in English is Economise, and in Urdu we write it کفایت ...

  16. Kifayat Shiari Meaning in English Savingness کفایت شعاری

    The word "Kifayat Shiari" in English means "Savingness" and in Urdu script, it is written as "کفایت شعاری". Similar words to kifayat shiari are commonly used in daily conversations, such as Muashi lehaaz se, Kifayat shoaar, Naram dil, and Nuqsaan say bachanay wala. The synonym for kifayat shiari is "".

  17. Urdu Essays List

    ماں پر مضمون. 0. Urdu Essays List 3- Here is the list of 100 topics of urdu mazameen in urdu, اردو مضامین, اردو ادبی مضامین, اسلامی مقالات اردو, urdu essay app, essays in urdu on different topics , free online urdu essays, siyasi mazameen, mazmoon nawesi, urdu mazmoon nigari.

  18. Urdu Speeches grouo

    Urdu Speech on Kifayat Shuari | Urdu Speech Written l Award Winning Speech in Urdu about Kifayat Shuari in Written Form | 2023 Best [Urdu Speech...

  19. LESSON 16

    About Press Copyright Contact us Creators Advertise Developers Terms Privacy Policy & Safety How YouTube works Test new features NFL Sunday Ticket Press Copyright ...

  20. kifayat shiaari

    kifayat shiaari-1 More Issues. Review. READ NOW See Book Index ; Publisher : Azizi Press Language : Urdu Pages : 60 ... Find out most popular and trending Urdu books right here. See More. Iqbal Nama 1940. Fiction Ki Tanqeed Ka Almiya 2000. Akhbar-us-Sanadeed 1918. Nai Arab Duniya 1985. Deewan-e-Saghar Siddiqi 1990. Haqaiq 1978.

  21. Kifayat Shajar Urdu Silsila Darsi

    Kifayat Shajar Urdu Silsila Darsi - 8 (Amultas) Be the first to review this product. Publisher : Kifayat Academy Educational Publishers. Class / Level : Class 8. Author : Sheikh Ijaz Ahmed. Highlight : Pages : 128. PKR795. Availability: In stock.

  22. Free Essays on Essay On Kifayat Shuari In Urdu through

    Essays on Essay On Kifayat Shuari In Urdu. Essay On Kifayat Shuari In Urdu Search. Search Results. How To Write An Essay An essay can have many purposes, but the basic structure is the same no matter what. When writing an essay to it may be to argue for a particular point of view or to explain the steps necessary to complete a task ...